پاکستان

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن، 5خوارجی ہلاک، دراندازی کی کوشش ناکام

18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے

بلوچستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے سمبازا میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ناصرف 5خوارجی کو ہلاک کر دیا بلکہ دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سیکہتا رہا ہیکہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی، توقع ہیکہ افغان حکومت دہشت گردکاروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال سے انکارکریگی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button