پاکستان

گوادر میں سی پیک کا ایک اور منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچ گیا،شاندار افتتاح

گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی

گوادر (کھوج نیوز ) قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے مسافرں کو لے کر تقریبا 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پہلی پرواز کا استقبال کیا،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹرکینن کی سلامی دی گئی۔

اس موقع پر وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن نہ صرف پاکستان کی ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیش رفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ سی پیک کے ساتھ 2014 میں شروع ہوئی، سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس جدید ایئرپورٹ کے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم راستہ فراہم کیا جاسکے۔

وزیر ہوابازی خواجی آصف نے کہا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر انجینئرنگ اور تعاون کا ایک قابل ذکر کارنامہ ہے، یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستانی اور چینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے، ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button