پاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش میں نیا ٹریڈ ایگریمنٹ، بھارت کی چیخیں نکل گئیں

پاکستان اوربنگلہ دیش میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور 'تجارت غیر ٹیرفی رکاوٹوں باعث متاثر، ڈھاکہ،کراچی براہ راست پروازوں ،شپنگ روٹس کی بحالی کی سفارش

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کے حوالے سے نیا ٹریڈ ایگریمنٹ ہونے جا رہا ہے جس کے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد بھارت کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ قیام کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تجارت غیر ٹیرفی رکاوٹوں باعث متاثر، ڈھاکہ،کراچی براہ راست پروازوں ،شپنگ روٹس کی بحالی کی سفارش ہے۔ میڈیا کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے حال ہی میں بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ مکمل کیا۔ اس دورے کے دوران ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (DCCI) اور ایکسپورٹ پروموشن بیورو (EPB) کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وفد نے پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد مارؤف کی میزبانی میں ہونے والی ایک عشائیے میں بھی شرکت کی، جس میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے تجارت، شیخ بشیر الدین بھی موجود تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی مواقع کا جائزہ لینا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button