پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور بڑا اعلان، شہریوں پر نوٹوں کی بارش کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیئے گئے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک کے بعد ایک بڑے بڑے منصوبوں کا ناصرف اعلان کر رہی ہے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کروا رہی ہیں انہوں نے اس بار شہریوں پر نوٹوں کی بارش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد جب کہ وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض ملے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض 5 سال کی آسان قسطوں میں واپس کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button