کھیل

انگلش کرکٹر پاکستان کے حق میں بول پڑے، بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کہا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ جب انڈین پریئمیر لیگ کھیل سکتے ہیں تو پاکستان سپر لیگ کیوں نہیں ، پی ایس ایل آئی پی ایل سے چھوٹا ایونٹ ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) اپنے حالیہ بیان میں انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کہا ہے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل) کھیل سکتے ہیں تو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کیوں نہیں ، پی ایس ایل آئی پی ایل سے چھوٹا ایونٹ ہے۔ انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے آپ کم ڈومیسٹک میچز چھوڑتے ہیں اور اس پالیسی کی وجہ انگلش کرکٹ بورڈکے بی سی سی آئی اور پی سی بی سے تعلقات ہیں ۔

جیمز ونس نے کہا کہ اگر 25 سے 30 انگلش کھلاڑی اچھے معاہدے پر سلیکٹ ہوتے تو وہ بھی پی ایس ایل کے لیے اپنے ریڈ بال معاہدے چھوڑ دیتے ، انگلش پلیئرز کو اس معاہدے کی وجہ سے نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میری کراچی کنگز کی منیجمنٹ سے بات ہوئی ہے وہ اس بات کے حوالے سے پریشان تھے اور اگر وہ زیادہ انگلش پلیئرز کا انتخاب کر لیتے تو بعد میں ان کے این او سی کے مسائل ہوتے۔

یاد رہے کہ جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لئے ڈومیسٹک سیزن کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button