ٹیکنالوجی
چین میں نوجوانوں کا جذباتی طور پرراحت حاصل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ
چین کی نوجوان آبادی کی جانب سے جذباتی طور پر راحت کے حصول کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی )سے لیس پالتو جانوروں (روبوٹس) کی جانب رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین بھر میں، لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سماجی تنہائی کا مقابلہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا رخ کر رہی ہے، کیوں کہ ٹیکنالوجی زیادہ پختہ اور وسیع پیمانے پر قبول کی جاتی ہے، بوبو کو ہانگ ژو جینمور ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت 1400 یوآن (190 ڈالر) ہے۔
روبوٹ بنانے والی کمپنی کے پروڈکٹ منیجرکے مطابق بچوں کی سماجی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے، اس روبوٹ کے مئی سے اب تک تقریبا ایک ہزار یونٹس فروخت کیے جا چکے ہیں۔کنسلٹنگ فرم آئی ایم اے آر سی (IMARC) گروپ کے مطابق بوبو جیسے سوشل روبوٹس کی عالمی مارکیٹ 2033 تک 7 ارب سے بڑھ کر ساڑھے 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں ایشیا پہلے ہی اس شعبے پر چھایا ہوا ہے۔