سوشل ایشوز
پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی بیرون ملک سے مفرور گرفتار
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری کوبیرون ملک سے گرفتار کر دیا،ملزم قتل کے بعد مسقط فرار ہو گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری کوبیرون ملک سے گرفتار کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم منصف نے 2023 میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ مجرم قتل کی واردات کے بعد مسقط فرار ہو گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گی۔آئی جی پنجاب کی سپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت۔



