طلبا یونین کی پھر بحالی، جمعیت کے کارکنوں کا طلبا پر بجا تشدد، وائس چانسلر کا ایکشن
پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے طلباء کا دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ ،حملے میں ملوث طلبا ء کو معطل کر دیا گیا ہے ،ترجمان پنجاب یونیورسٹی

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا ہے ۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کرنے کی منظوری دی ہے ۔ تر جمان پنجاب یو نیورسٹی کا کہنا ہے کہ جمعیت کے کارکن طلباء نے دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعیت کے کارکنوں کے تشدد سے طالبعلم محسن علی اور محمد عثمان شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان پنجاب یو نیورسٹی کے مطابق تشدد میں ملوث جمعیت کے دو کارکنوں کو انتظامیہ پہلے ہی نکال چکی ہے، خارج شدہ طلباء کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی درخواست دے دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث معطل شدہ یونیورسٹی طلبا ء کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔معطل شدہ طالبعلموں کے خلاف مزید ڈسپلنری کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔پنجاب یونیورسٹی میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کسی بھی طالبعلم کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی ہو گی۔