سوشل ایشوز

ایل ڈی اے کی تین اضلاع میں حکمرانی کا خاتمہ، کرپٹ افسران و اہلکاران کو لینے کے دینے پڑ گئے

شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور سے ایل ڈی اے کی حکمرانی کا خاتمہ، اختیارات محکمہ بلدیات کے سپرد، ایل ڈی اے افسران و اہلکاران کی موجیں اور یہاڑیاں ختم ہو گئی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) ایل ڈی اے کا تین اضلاع میں کردار ختم، کرپٹ اہلکاروں کی موجیں بھی ختم’ اب ایل ڈی اے کے کرپٹ اہلکار شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کی کسی بھی نجی ہائوسنگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ڈویژن کی حدود میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے معاملات محکمہ بلدیات دیکھے گااور اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق نگراں صوبائی کابینہ نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے لینڈ یوز کنورژن اور بلڈنگ پلان کا اختیار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دیا تھا۔ سابق نگراں پنجاب حکومت نے عام انتخابات تک لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہی لاہور ڈویژن میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلق معاملات دیکھنے کی منظوری دی تھی۔ سابق نگراں پنجاب حکومت نے منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لاہور ڈویژن کی حدود میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے معاملات دیکھنے کے اختیارات ایل ڈی اے کو دینے کی منظوری دی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ نے 31 جنوری 2023ء کو فیصلہ دیا اور چیف سیکرٹری کو فیصلہ ارسال کرنے کا حکم دیاعدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری کو معاملہ وزیراعلی پنجاب کے روبرو رکھنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کی غیر موجودگی میں لاہور ڈویژن کی حدود میں قائم نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے معاملات دیکھنے کیلئے متعلقہ محکمے سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ درخواست گزار نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی حدود اور نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کی منظوری سے متعلق موقف اختیار کیا تھا۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق لوکل گورنمنٹس کی عدم موجودگی میں سابق نگراں وزیراعلی پنجاب کو معاملہ بھجوایا گیا ۔ سابق نگراں وزیراعلی پنجاب نے معاملہ نگران کابینہ کے روبرو رکھنے کی ہدایت کی اور 28 اپریل 2023ء کوسٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائویٹائزیشن کے دوسرے اجلاس میں سابق وزیرقانون پنجاب نے اپنی سفارشات پیش کیں جس پر سیکرٹری قانون پنجاب نے منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لاہور ڈویژن کی حدود میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیزاور اراضی کی تبدیلی سے متعلق معاملات ایل ڈی اے کو تفویض کرنے کی سفارش کی تھی ۔ سٹینڈنگ کمیٹی آن لیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائویٹائزیشن نے وزیر قانون پنجاب کی تجویز کو منظور کیا کابینہ کو سمری ارسال کی گئی تھی ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق نگراں کابینہ نے اپنے 15 ویں اجلاس میں منظوری دی تھی اور سابق نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عملدرآمد کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو لاہور ڈویژن کی حدود میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے معاملات اور زمین کی تبدیلی سے متعلق اختیار دینے کی منظوری دی گئی تھی جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button