پاکستان
محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ ،صوبے میں جدید اقدام
پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ، فورنزک سائنس ایجنسی،فورنزک سائنسز ٹریننگ لیب کو مشترکہ طور پر پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائیگا

لاہور(کھوج نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پہلا سائنس انکلیو بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے سائنس انکلیو بنانے کے لیے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے ۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ، فورنزک سائنس ایجنسی،فورنزک سائنسز ٹریننگ لیب کو مشترکہ طور پر پنجاب سائنس انکلیو کا درجہ دیا جائیگا۔ اس فورنزک سائنسز ٹریننگ لیب کو ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔ڈاکٹر اشرف طاہر کی پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔
