ڈپٹی کمشنرلاہور کا بڑا کارنامہ ،عوام کو بڑا ریلیف دے دیا گیا
ڈپٹی کمشنر لاہور نے دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روک تھام کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کر کے دالوں کی قیمتوں میں کمی لائے گئی

لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی روک تھام کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کر کے دالوں کے ریٹ میں کمی کروائی۔سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کر کے قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈی سی لاہور نے اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ دودھ ،دہی اورگوشت کی قیمتوں کو مستحکم رکھاہے ۔
دال باریک میں 50 روپے کی کمی، دال سپیشل میں 45 روپے کی کمی،ماش دال دھلی ہوئی 30 روپے کی کمی، ماش دال بغیر دھلی ہوئی 15 روپے کی کمی،کالا چنا موٹا لوکل 50 روپے کی کمی، کالا چنا باریک لوکل میں 50 روپے کی کمی، بیسن کی قیمت میں 30 روپے کی کمی، نیو سپر باسمتی چاول ہول سیل 245، ریٹیل پرائس 250 ، مسور دال امپورٹڈ ہول سیل 255، ریٹیل پرائس 260 روپے، روٹی کی قیمت 14 روپے مقر ر کی گئی۔
اس کے علاوہ دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر، مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو ، بیف کی قیمت 800 روپے فی کلو ، مونگ دال بغیر دھلی ہوئی میں 45 روپے کا اضافہ، 380 ہول سیل، 385 ریٹیل پرائس مقرر ، سفید چنا موٹا امپورٹڈ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں،اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ گراں فروشوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔