ٹرمپ کا حکم، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار، سینکڑوں افراد فوجی طیارے سے ملک بدر
ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا: پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس کیرولائن لیویٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا عزم کیا تھا اور انہوں نے اپنی دوسری مدت صدارت کا آغاز ایسے احکامات کے ساتھ کیا ہے جن کا مقصد امریکہ میں داخلے کے نظام کی اصلاح کرنا ہے اپنے دفتر میں پہلے دن ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر قومی ایمر جنسی کا اعلان کرنے کے احکامات پر دستخط کیے تھے اور غیر ملکی مجرموںکو ملک بدر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیاتھا۔



