پاکستان

صوبائی وزیر صحت کی شعبہ صحت سے متعلق ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کے درمیان پنجاب نرسنگ سیکٹر ریفارم پراجیکٹ پر تبادلہ خیال ہوا

لاہور (کھوج نیوز )صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر اور ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ امیر محمد موجود تھے۔اس کے علاوہ ڈی جی نرسنگ، ایڈیشنل ڈی جی نرسنگ و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کے درمیان پنجاب نرسنگ سیکٹر ریفارم پراجیکٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے اس حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ حکومت پنجاب نے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں۔الحمدللہ پنجاب کی تربیت یافتہ اور تجربہ کار نرسز کی پوری دنیا میں مانگ ہے۔ صو بائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے تعاون کی پیشکش پر ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے مشکور ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button