پاکستان

خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلی کون ؟نام سامنے آگیا

عمران خان علی امین کو وزیر اعلی خبیرپختونخوا ہٹا کر عاطف خان کو وزیر اعلی کے پی کے بنانا چاہتے ہیں،جس کے لیے عمران خان نے عاطف خان کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بھی بلایا ہے ؛ذرائع

پشاور (کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل جانے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کے آپس کے اختلافات روز بہ روز زیادہ ہوتے جا رہے ہیں ۔26نومبر کے دھرنے سے لے کرخیبر پختونخوا کی پارٹی صدرات سے علی امین کو ہٹانے تک اختلا فات میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں ان تک یہ بات پہنچائی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں جسے عمران خان پہلے تو سراہتے رہے لیکن اب ان علی امین کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹانے جا رہے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عاطف خان کو عمران خان نے ملاقات کے لیے تین سے چار دفعہ بلایا ہے مگر ان کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین کو وزیر اعلی کے عہدے سے فروری کے آخر تک ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عاطف خان اس وقت قومی اسمبلی کے ممبرہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button