دنیا میں طلاقوں کی شرح میں حیرت انگیز اضافہ،کئی معروف جوڑے زد میں
اس وقت ایک ہی وقت میں دنیا کے تین بڑے اور اہم شادی شدہ جوڑوں کی طلاق کی باز گشت ہے ، جن کی شادیاں دو دہائی قبل ہوئی تھیں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت ایک ہی وقت میں دنیا کے تین بڑے اور اہم شادی شدہ جوڑوں کی طلاق کی باز گشت ہے ۔ جن کی شادیاں دو دہائی قبل ہوئی تھیں ۔پہلا جوڑاسابق امریکہ کے صدر بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ کا ہے،اوبامہ اس وقت جس محفل میں جاتے ہیں اکیلے ہی جاتے ہیں ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اوبامہ اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن تاہم دونوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسرا جوڑا بھارتی کر کٹر چہل اور ان کی اہلیہ دھنا شری کا ہے اس بات کی تصدیق ان نے خود انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی تھی اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے اس رشتے کا احترام کیا جائے ۔
تیسرا جوڑا بھارتی کرکٹر وریند سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کا ہے جن کی 2004میں شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں ۔سہواگ نے اپنی بیوی کو ان فالو کر دیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے شادی شدہ جوڑے جن کی زیادہ شہرت ہوتی ہے ان کے آپس کے اختلافات کا اثر ان کے چاہنے والوں پر بھی ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی گھریلو پریشانیاں ہر انسا ن کو ہوتی ہیں اور لوگوں کو ان قیاس آریئوں سے گریز کرنا چایئے۔