سوشل ایشوز
آئی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ،اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کو فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے:ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(کھوج نیوز )ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کو فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسیٹیبل محمد رمضان کی سکالر شپ کی درخواست پرآئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ اے ایس آئی عبدالغنی کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔