سوشل ایشوز
سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں تبدیلی
اب کوئی بھی دوائی اس وقت تک نہیں خریدی جا سکے گی جب تک وہ ہسپتال میں موجود اسٹاک میں سے ختم نا ہو جائے:سیکرٹری صحت

لاہور(کھوج نیوز )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی لوکل خرید رای کے نظام میں بنیادی تبدیلی کر دی گئی۔سیکر ٹری کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ صوبہ کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں رواں مالی سال کے دوران 73 ملین کی وہ ادویات لوکل پرچیز سے خریدی گئیں ہیںجو اسٹاک میں موجود بھی تھیں۔سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی دوائی اس وقت تک نہیں خریدی جا سکے گی جب تک وہ ہسپتال میں موجود اسٹاک میں سے ختم نا ہو جائے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے PITB کو سوفٹ وئیر میں فوری طور پر ضروری تبدیلی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک میں موجودگی کے باوجود لوکل پرچیز کرنے کا ذمہ دار ایم ایس ہوگا۔