پاکستان

تحریک انصاف 8فروری کو کیا کرنے جا رہی ہے ؟پلان اے کے بعد پلان بی کیا ہو گا؟

عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، اگر تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو پھر پورے ملک میں احتجاج کیے جائیں گئے

لاہور(کھوج نیوز)تحریک انصاف کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی نے 8فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کو سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو پھر پورے ملک میں احتجاج کیے جائیں گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button