سوشل ایشوز

پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے پولیس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پتنگ بازی میں ملوث 223افراد کو گرفتاراور222 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں:ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(کھوج نیوز)ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ،پولیس کے مطابق اب تک 223افراد کو گرفتار،اور222 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے3704پتنگیں،224چرخیاں برآمدہوئی ہیں۔

پتنگ بازی کے جرم پر سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک سنگین جرم ہے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ لاہور پولیس پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ سی سی پی او نے کہا کہ قاتل ڈورکی تیاری اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔سپروائزری افسران پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button