انٹرنیشنل
غزہ جنگ بندی، حماس نے ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کر دیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے: عر ب میڈیا کا دعویٰ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کر دیا ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔



