پاکستان

خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم شہباز شریف کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردوں کو ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے نہیں دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کو ناصرف خراج تحسین پیش کیا بلکہ افسران و جوانوں کی پذیرائی بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button