سوشل ایشوز

انتظامیہ ان ایکشن ،کروڑوں کی زمین واگزار

لاہور میں مختلف مقامات پر انتظامیہ کے زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،کروڑوں کی زمینوں کو واگزار کروایا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے ۔انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 14 کنال ریاستی اراضی واگزار کروائی ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ کے زیر نگرانی تجاوازات کے خلاف آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی ہربنس پورہ روڈ اور کاڑا ڈسٹری بیوٹری کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔اے سی شالیمار کے مطابق اس آپریشن میں دو حویلیاں جن کا رقبہ 1 کنال، ایک ورکشاپ، آٹھ شیڈز، چار کار واش ریمپس، تین کنٹینر آبادیاں، دو دکانیں اور ایک تعمیراتی سامان کا اڈہ مسمار کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی سے قبضہ ختم کروایا گیا،اور اس زمین کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 34 کروڑ روپے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمارکی جانب سے جی ٹی روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی کی جانب سے بھی انسداد تجاوزات کی کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر کا شاہدرہ میں جی ٹی روڈ کا دورہ، تین ریڑھیاں ضبط، ایک دکان سیل۔رائیونڈ میں اے سی رائیونڈ زینب طاہر کی جانب سے مرکز بازار میں آپریشن کیا گیا جس میں 22 اشیاء ضبط کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button