سوشل ایشوز

تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے لیے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ ،تھیٹرز مالکان کو کیا ہدایات جاری کی گئیں؟

پنجاب حکومت کے احکامات پر تمام تھیٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی،اداکاریااداکارہ کو فحاشی پھیلانے پر اگر تھیٹر نے خود نہ روکا تو تھیٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں تھیٹرز میں فحاشی روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔پنجاب حکومت کے احکامات پر تمام تھیٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی۔اس کے لیے3 فروری 2025 تک تمام تھیٹرز مالکان کو اپنے تھیٹر آن لائن کرنے کے احکاماتجاری کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ سٹیج پر 2×2 کی فلیکس لگائیں جائیں گے، جس پر تھیٹر کا نام ڈرامہ کا نام اور ڈرامہ شروع کی تاریخ واضح لکھی جائے گی۔کسی بھی اداکاریااداکارہ کو فحاشی پھیلانے پر اگر تھیٹر نے خود نہ روکا تو تھیٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ آن لائن تھیٹرز کی مانیٹرنگ کا یہ اقدام پہلی بار کیا جا رہا ہے، جو مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ڈارمہ ایکٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لائسنس کے بغیر کسی تھیڑز کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button