نگرنگرسے

ڈی سی لاہور کی افسران کو اہم ہدایات ،عوام کے لیے خوشخبری

ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی کھلی کچہری میں آمد ہوئی اور سا ئلین کے مسائل کو سنا ،سائلین کی مشکلات کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

لاہور(کھوج نیوز)لاہو ر ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی کھلی کچہری میں آمد ہوئی اور سا ئلین کے مسائل کو سنا ۔ ڈی سی لاہور نے انکم سرٹیفکیٹس، ڈومیسائل ،فرد کا اجراء اورریکارڈ کی درستگی و دیگر کیسز کو سنا۔اس کے علاوہ ڈی سی نے ریونیو سے متعلقہ کیسز کو سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے مسائل کو التواء کا شکار نہ ہونے دیئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button