نگرنگرسے
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو پرانی ہے یا نئی ,ترجمان ریلوے کا اہم بیان سامنے آگیا
ڈھائی سال پہلے چین سے درآمد کی جانے والی ٹرین کی کوچز بہترین کام کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر چینی کوچز کے بارے میں چلنے والی ویڈیو ڈھائی سال پرانی ہے:ترجمان ریلوے

لاہور(کھوج نیوز)ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال پہلے چین سے درآمد کی جانے والی ٹرین کی کوچز بہترین کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہترین اور پریمیم ٹرین گرین لائن انہی کوچز سے چل رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چینی کوچز کے بارے میں چلنے والی ویڈیو ڈھائی سال پرانی ہے۔ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے پراپیگنڈہ کی تردید کیلیے اس وقت کے وزیر ریلوے نے پریس بریفنگ بھی دی تھی۔ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت نئی کوچز کی اسمبلنگ اب پاکستان میں ہو رہی ہے۔ان نے کہا کہ 2026میں ایسی 230 کوچز ریلوے سسٹم میں آ جائیں گی۔



