سوشل ایشوز

آئی جی پنجاب کا کچے کے علاقے سے متعلق اہم اجلاس

پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوں، شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں:آئی جی پنجاب

لاہور(کھوج نیوز)لاہورسنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔اس اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی فنانس ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اورڈی پی او راجن پور فاروق امجد نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے رحیم یار خان اور راجن پور کے کچہ کے ایریا میں درپیش چیلنجزاور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے کچہ ایریا کے تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی خوراک و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اس مو قع پر آئی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوں، شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کچہ ایریا میں پولیس سٹیشنز، کیمپس و چوکیوں کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس، جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کچہ ایریا کے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔کچہ ایریا چیک پوسٹوں کا شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچانے اور سمگلنگ روکنے میں اہم کردار ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button