پاکستان

قلات آپریشن ،حمزہ شہباز کا شہید جوانوں کو خراج عقیدت

شہید جوانوں کی عظیم قربانی کا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے ، شہدا کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور پختہ ہوا ہے:سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز

لاہور(کھوج نیوز)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے 18جوانوں کو خراج عقیدت ۔سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہید جوانوں کی عظیم قربانی کا الفاظ احاطہ نہیں کر سکتے۔انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور پختہ ہوا ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم پاک سرزمین کی حفاظت کے سلسلے میں اپنی جان نچھاور کرنے والے دھرتی کے بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button