پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس ،5فروری کو کیا کرنے جا رہے ہیں؟

لاہو ر میں استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز)لاہو ر میں استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلا س میں صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی ، صدرآئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئر پارٹی قیادت سے ٹیلی فون پر مشاورت کی گئی اور اہم پارٹی فیصلوں پر مکمل اتفاق، حکمت عملی طے کر لی گئی۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ کشمیر ڈے پر کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا جائے گی۔انھوں نے کہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے۔ آئی پی پی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے مضبوط، موثر اور بے باک آواز ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button