لاہور میں جاری منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر لاہور کی اہم ہدایات
یہ منصوبے نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کا ہے بلکہ شہر کی بہتری کے لئے بھی ہیں،منصوبے کے اہداف کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ڈی سی لاہور

لاہور(کھوج نیوز) ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا، سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ڈی سی لاہور کو جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیااور اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکاء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کا ہے بلکہ شہر کی بہتری کے لئے بھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر شفافیت کو یقینی بنایا جائے تعمیراتی کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔انھوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار اعلی اور معیاری میٹیریل کا استعمال یقینی بنائیں،منصوبے کے اہداف کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کی جائے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ایک میگا پراجیکٹ ہے، اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
 
				


