سوشل ایشوز
کیا اب موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوگا؟اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں
لاہور میں موٹر سائیکل کے دوسرے سوار کا ہیلمٹ پہننا بھی لازم ہوگیا، دوسری سواری کے ہیلمٹ نہ پہننے پر2ہزارکاچالان کیا جارہا ہے

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں پہلے موٹر سائیکل سوار کے لیے حد رفتار 60کلو میٹر فی گھنٹہ مقر ر کی تھی ۔اب لاہور میں موٹر سائیکل کے دوسرے سوار کا ہیلمٹ پہننا بھی لازم ہوگیا۔ٹریفک پولیس حکام کاکہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی دوسری سواری کے ہیلمٹ نہ پہننے پر2ہزارکاچالان کیا جارہا ہے،موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہو یا مرد چالان لازم ہوگا۔
سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کرکے چالان کیے جا رہے ہیں،خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے یہ بڑا اقدام اٹھایا ہے۔