پاکستان
میاں نواز شریف اور مریم نواز سے کس کی ملاقات ہوئی؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات

لاہور (کھوج نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملا قات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے ۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے حکام کو راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز کی راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت بھی کی۔