انٹرنیشنل

سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

فلکی حساب سے یکم مارچ روز ہفتہ کو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگااور اس مرتبہ 29روزے ہوں گے : سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سعودی شہریوں نے ماہ رمضان کی تیاری شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونیکا امکان ہے۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پر رہے گا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button