پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے کسانوں کو ایک اور ریلیف

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 5ایکڑ رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کرنے والوں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے فصل کے بیچ پر مارجن دیا جائے گا۔

لاہور(کھوج نیوز )وزیراعلی پنجاب کسان پیکج اور اگیتی کپاس کی کاشت کے بارے میں ایگریکلچر ہاؤس میں جائزہ اجلاس ہوا ۔اس اجلاس کی صدارت وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کی۔اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے کسان دوست منصوبوں سے کاشتکار خودکفیل اور خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ میں اگیتی کپاس کی ترویج کیلئے پلان پر عملدرآمدجاری ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سال اگیتی کپاس کی کاشت 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 5ایکڑ رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کرنے والوں کو 5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے فصل کے بیچ پر مارجن دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر سید عاشق حسین نے کہا کہ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے باخبر کسان کے پلیٹ فارم کے ذریعے سے” لوگو کالزچلانے کا انتظام کیا جائے گا۔ان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 25ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں زرعی قرضہ کی حد میں اضافہ کیا جائے گا۔اب تک5 لاکھ 34 ہزار کسان کارڈزکے اجرا کی منظوری ہوچکی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ سے اب تک 34.5 ارب روپے کی خریداری کی جا چکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button