سوشل ایشوز

موٹر بائیکس کی حد رفتار 60کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کی وجہ کیا ہے ؟

موٹر بائیکس کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے سے حادثات کی شرح میں بڑی کمی آئے گی ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

لاہور(کھوج نیوز )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کا اجلاس ہوا ۔اس اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کو موثر ادارہ بنانے کیلئے نکات کو زیر بحث لایا گیااور اس کے علاوہ سفر کو محفوظ بنانے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد محفوظ ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانا ہے۔موٹر بائیکس کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے سے حادثات کی شرح میں بڑی کمی آئیگی۔انھوں نے کہا کہ اتھارٹی کے تحت سڑکوں کا معیار اور ان کی حفاظت کیلئے بہتر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کیلئے شعوری مہم بھی شروع کی جائیگی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں مسلسل انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button