پاکستان
گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، خفیہ مذاکرات، گنڈا پور نے بڑا راز فاش کر دیا
26 نومبر سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے 80 فیصد معاملات طے ہو گئے تھے جبکہ اس کے بعد معاملہ 99 فیصد تک پہنچ گیا تھا: علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحیک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والے خفیہ مذاکرات سے راز فاش کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 26 نومبر سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کیلئے 80 فیصد معاملات طے ہو گئے تھے جبکہ اس کے بعد معاملہ 99 فیصد تک پہنچ گیا تھا اور اب بھی معاملات ان پراسیس ہیں جبکہ مجھ سمیت دیگر لوگ بھی انکی منتقلی کیلئے کام کر رہے ہیں، معاملات طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے ملوں گا لیکن ابھی ملاقاتوں کا سلسلہ تھوڑا کم ہوا ہے، تاہم اب میں چیزیں بلیک اینڈ وائٹ پر لے آیا ہوں اور اگلے لاجواب ہیں، اب اگلے پیچھے ہٹیں گے تو اس کا مطلب ہے زبان سے پیچھے ہٹیں گے۔



