پاکستان

افغانستان میں خانہ جنگی کا آغاز، طالبان حکومت خطرے میں پڑ گئی

طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ قندھار تک محدود ، سراج الدین حقانی یو اے ای میں مقیم، شیر محمد عباس ستانکزئی کی آڈیو کے بعد طالبان حکومت خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغانستان میں خانہ جنگی کا آغاز، طالبان حکومت خطرے میں پڑ گئی ، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ بڑا راز فاش ہونے کے بعد ایک نئی ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے خود کو قندھار تک کی محدود کیا ہوا ہے وہ ادھر سے نہ تو نکل رہے ہیں اور نہ ہی کسی سے مل رہے ہیں جبکہ ڈپٹی وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی آڈیو سامنے آ رہی ہیں جس میں طالبان حکومت کو واضح پیغام دیا جا رہاہے کہ جب تک آپ اسلام کے راستے میں چلیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں ورنہ ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی پچھلے 2ہفتے سے متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں جبکہ زلم خلیل زاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جو ایجنسیز ہیں وہ طالبان مخالف قوتوںکو اکٹھا کر رہی ہیں اور انہیں طالبان کے خلاف استعمال کریں گی۔ واضح رہے کہ طالبان کے دو گروپ ہیں ایک حقانی گروپ ہے جس کی سربراہی سراج الدین حقانی دوسرے گروپ کی سربراہی ملاعمر کے صاحبزادے ملا یعقوب ہیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے امداد بند کرنے کے بعد افغانستان میں مہنگائی آسمانوں کو باتیں کرنے لگ گئی ہے اور افغانستان کی کرنسی ڈی ویلیو ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب افغانستان کے شہریوں نے طالبان کی جانب سے بچیوں کی تعلیم پر لگائی جانے والی پابندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button