پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات برھنے لگے ،اعظم سواتی کی علی امین گنڈا پور پر شدید تنقید

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے اپنی ہی جماعت کی صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک جیل میں قید 1100 کارکنوں کو نہ پوچھنے والے اپنی گاڑیوں پر جھنڈے نہیں لہرا سکیں گے

مانسہرہ (کھوج نیوز)اٹک جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے مانسہرہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خون بیچ کر پروٹو کول انجوا ئے کرنے والوں کے جھنڈے اتروائیں گے۔

اعظم سواتی کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو تنبیہ جھنڈے اترنے اور سیٹیں خالی ہونے کا دعوی بھی کردیا ۔

اعظم سواتی کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضلع مانسہرہ کرپشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے نوکریوں کے پیسے ٹرانسفرز کے پیسے ٹھیکوں کے نام پر پیسے، مانسہرہ کے شہریوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیے مگر بعض عوامی نمائندے اس کی قدر نہ کرسکے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وہ پہلی فرصت میں عمران خان کو بتائیں گے کہ مانسہرہ سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کر پشن کا بازار گرم ہے، مانسہرہ کے سینکڑوں ورکرز جیل میں ہیں مگر ہمارے نمائندے کسی کے پاس نہیں گئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کو برداشت نہیں کرتے لہذا وہ ایسی نمائندوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button