سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کیسے کیے گئے ہیں ؟تفصیلات منظرعام پر آگئیں ہیں
قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،ہوٹل سے سٹیڈیم اور ارد گرد تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے:ترجمان سیف سٹی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کا جدید ترین سرویلنس سسٹم فعال کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق میچز کی سکیورٹی کیلئے فیشل ریکاگنیشن سمیت 600 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے سٹیڈیم اور ارد گرد تمام روٹس کی 24 گھنٹے سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچول پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔
ترجمان سیف سٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل میچز کی مانیٹرنگ کیلئے قذافی سٹیڈیم موجود رہے گی۔بین الاقوامی سکیورٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور کوآرڈینیشن سے سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کیلئے 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔
