پاکستان

بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

ہیٹ ویو سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف

اسلام آباد (کھوج نیوز)بریتھ پاکستان بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلینجز پر غور کرنا ہے اور وہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام اداروں کے مشکور ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہیٹ ویو سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے 1700 افراد جاں بحق، 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔

حکومت نے موسمیاتی تبدیلی پالیسی، قومی مواقفتی منصوبے جیسے مضبوط فریم ورک بنائے، پاکستان کے کارکن اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے، فریم ورک کا ہونا ہی کافی نہیں عملدرآمد بھی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 سی اور 5 ای جیسے اقدامات، تبدیلی کے منصوبے اڑان پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گورننس، اصلاحات، استعداد کار میں تیزی سے اضافہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button