سوشل ایشوز
ایک ماہ میں پولیس نے کتنے خطرناک مجرمان کو گرفتار کیا ہے ؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں
رواں سال ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 11 ہزار 236 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے ہیں:ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(کھوج نیوز ) ترجمان پنجاب پو لیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔رواں سال ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 11 ہزار 236 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 3442، بی کیٹیگری کے 7794 اشتہاری شامل ہیں ۔ پنجاب پولیس نے 4677 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے ہیں ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب 06 اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک ماہ میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں 2373 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔