سوشل ایشوز

ایل ڈی اے نے کس کی ملکیتی پراپرٹی پر جاری تعمیرات مسمار کر دیں؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن کے بلاک میں کارروائی کرکے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر جاری تعمیرات مسمار کر دیں:ترجمان ایل ڈی اے

لاہور(کھوج نیوز )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا آپریشن جاری ہے ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے علی الصبح جوہر ٹاؤن میں آپریشن کرکے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے جوہر ٹاؤن کے بلاک میں کارروائی کرکے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر جاری تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کے بلاک میں پلاٹ نمبر 496, 497 اور 498 پر تعمیرات مسمار کرکے قبضہ حاصل کر لیا۔ترجمان کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے ان پلاٹوں پر جاری تعمیرات کو مکمل مسمار کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button