پاکستان

سی پی اے کانفرنس سے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اہم خطاب

موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانا ضروری ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچا ؤکے لیے کام کر رہے ہیں؛مریم اورنگزیب

لاہور(کھوج نیوز )کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا (سی پی اے )کانفرنس کے دوسرے روز مو سمیاتی تبدیلی کے موضوع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانا ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچا ؤکے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ان نے کہا کہ پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے جسے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹو ں کو مسمار کر رہے ہیں۔ماحول کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہے۔ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button