شوبز
پاکستانی اداکارہ کا اپنی صحت سے متعلق خوفناک انکشاف
پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر انجلین ملک نے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ نے کینسر میں مبتلا ہونے کا یہ انکشاف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر سر منڈوانے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور ان کی کیموتھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کینسر میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا جیولری برانڈ بھی شروع کیا ہے۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف ان کے فینز بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔