پاکستان

صدر آصف علی زرداری کہاں جا رہے ہیں اور کیوں؟

صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ ہوگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز)صدرمملکت آصف زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس کریم آغا خان کے صاحبزادے اور اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔صدرمملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔پرنس کریم آغا خان کی تدفین آج مصر کے شہر اسوان میں کی جائیگی۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button