مریم نواز کی ہدایت پر ایم ڈی واسا ان ایکشن، خیابان فردوسی کا دورہ، بڑا حکمنامہ جاری
شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک یہ منصوبہ ایک ارب نو کروڑ اور 10ماہ میں مکمل کیا جائے گا: ایم ڈی واسا ' ٹریفک روانگی کو بہتر بنانے کیلئے سی ٹی او ٹریفک کو مراسلہ بھی جاری

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر ایم ڈی واسا ان ایکشن، افتتاح سے قبل خیابان فردوسی کا دورہ کیا اور بڑا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سخت ہدایات بھی جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد نے خیابان فردوسی کے افتتاح سے قبل دورہ کیا اور کہا کہ شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک یہ منصوبہ ایک ارب نو کروڑ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو 10 ماہ میں مکمل کیا جائے گااور اس منصوبے میں شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک نئی سیورج لائن بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانگی کو بہتر کرنے کے لیے سی ٹی او ٹریفک کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ تعمیراتی عمل میں شفافیت کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے’ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اس کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں مزید کہا کہ واسا کا مقصد شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔