پاکستان
وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات ،وزیراعظم کی وہاں کیا مصروفیات ہوں گئیں؟تفصیلات منظر عام پر
وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور خطاب کریں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز )وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں ہیں ۔جہاں وزیر اعظم آج مصروف دن گزاریں گے۔وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور خطاب کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن پربراہ راست نشر کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِاعظم و دبئی کے فرمانروا، سری لنکا کے صدر، بوسنیا کی صدارت کی چیئروومن اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔