سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کے لیے خوشخبری ،آئی جی پنجاب کا ملازمین کے لیے اہم اقدام

ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود، علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے:آئی جی پنجاب

لاہور (کھوج نیوز )پنجاب پولیس ملازمین کے قوت سماعت سے محروم بچوں کی صحت یابی کا مشن جاری ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 05 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 04 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی اس کے علاوہ سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر03 سالہ بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے گے ۔ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 07 سالہ بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے اورکانسٹیبل عقیل احمد کی 03 سالہ بیٹی کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری ایور کئیر ہسپتال لاہور میں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود، علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی کے شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے ماہانہ 10 ہزار بطور وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button