وزیر اعلی پنجاب کی سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو آمد
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول آمد ہوئی جس میں وزیراعلی نے آٹھ کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے ،سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کر وزیر اعلی استقبال کیا

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول آمد ہوئی جس میں وزیراعلی نے آٹھ کٹیگریز میں جشن سٹیم کے فاتح طلبہ میں کیش انعامات تقسیم کئے۔سکاؤٹس نے پرجوش تالیاں بجا کر وزیر اعلی استقبال کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سکول بینڈ بجانے والے طلبہ سے ہاتھ ملایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جشن سٹیم نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے تمام اضلاع کے سکولوں کے سٹالوں پر طلبہ کے بنائے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا اور شاباش دی۔انسانی دل اور اعصابی نظام کے ماڈل کی نمائش کی گئی اورطلباء نے وزیر اعلی کو بریفننگ بھی دی ۔جشن سٹیم نمائش میں طلبہ نے واٹر ری سائیکلنگ ، ائیر پیوری فائر ،فلیم ڈیٹکٹر ،ہوم سیکورٹی سسٹم ہائیڈرالک جیک سسٹم ماڈل بنائے۔جشن سٹیم مقابلوں میں 6ہزار سرکا ری سکولوں کے پونے تین لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔طلبہ نے سائنس ٹیکنالوجی میتھ سمیت 5000 ماڈل تیار کئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم کی تقریب سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی لیب بنانے اور سائنس لیب کی اپ گریڈیشن کی جائیں گی۔انھوں نے سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کیریکٹر بلڈنگ کلاسوں کے اجرا کا اعلان بھی کیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی مریم نواز نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شوجشن سٹیم کے 1100 طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے طلبہ سے ملک کے خلاف کبھی قدم نہ اٹھانے کا عہد بھی لیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ تھوڑی سے توجہ اور انویسٹمنٹ سے ہمارے بچے دنیا فتح کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے بڑے خواب دیکھ کر خوشی ہوئی۔ بچوں سے کہتی ہوں کہ خواب کا تعاقب کرنا کبھی ترک نہیں کرنا۔




وزیر اعلی نے طلبہ کو تعلیم پر توجہ دینے اور کسی بہکاوے میں آکر زندگی خراب نہ کرنے مشورہ بھی دیا ۔انھوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ پر بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں کے بچوں کا بھی حق ہے۔ تما م سٹالز پر طلبہ کی تخلیقات کا ذاتی طور پر معائنہ کیا، بہت خوشی محسوس ہوئی۔طلبہ کے سٹالز،پراجیکٹس اور کام دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ہمارے بچوں میں بے حد پوٹینشل ہے۔انھوں نے کہا صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بچوں کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے چہرے کی خوشی دیکھ کر بے حد خوش ہوئی،سوچ رہی ہوں،ان کے والدین کتنے خوش ہونگے۔ جشن سٹیم میں حصہ لینے والے تمام بچوں، والدین او راساتذہ کو بہت مبارکبادپیش کرتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سا راستہ کامیابی کی طرف اور کونسا راستہ تباہی کی طرف جاتا ہے۔ہونہار سکالر شپ پروگرام سے100فیصد میرٹ پر 30ہزارمستحق بچوں کو سکالر شپ دیئے گئے۔