پاکستان

عوام کے لیے خوشخبری،وزیر اعلی پنجاب نے نئی نوکریوں کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف محکموں میں نئی آسامیوں کے لیے منظوری دے دی

لاہور(کھوج نیوز)وزیر پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِصدارت صوبائی کابینہ کا 23واں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کاپنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے اہم فیصلہ کیے گے۔اجلاس میں سپیشل اکنامک زون انڈسٹریل سٹیٹ،سمال انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سپیشل افراد کیلئے فرینڈلی اوربہتربنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس کے علاوہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سپیشل افراد اورسینئر سٹیزن کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری بھی دی گئی ۔مریم نواز نے اجلاس میں طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ ٹریول کارڈ متعارف کرانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹرام سروس شروع کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔اس کے علاوہ کینسر کے مریضوں کی کیموتھراپی کے متبادل کرایو بلیشنمشین کیلئے 580ملین کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔وزیراعلی کا کینسر کا جدید طریقے سے علاج بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب بھر میں سپیشل ایجوکیشن سینٹرز کو سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔اس کے علاوہ پنجاب میں5ہزار960کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیر اعلی کو127بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری کا بھی کہا ۔پنجاب میں چلڈرن پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں 87آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے آئی سی ٹی میں 25آسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دی۔فارسٹ ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔اس کے علاوہ مری میں ٹریفک مینجمنٹ پلان کے تحت 500آسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی نے نگہبان رمضان پیکیج کیلئے 30ارب روپے کی منظوری دی جس سے تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ پنجاب میں اگلے سال سے نگہبان رمضان پیکیج کا اے ٹی ایم کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا گھر بیٹھے 10ہزار روپے ملیں گے۔اس کے علاوہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے لینڈ لیور کی جگہ بھی 1ہزار مفت ٹریکٹردیئے جائیں گے اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button