سوشل ایشوز
صوبے میں عوام کی حفاظت کے پیش نظر اہم مانیٹرنگ کا فیصلہ
پنجاب کے تمام اسپتالوں، اسکولوں میں مین ہولز، بجلی کی تاریں چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبے کے تمام اسپتالوں، اسکولز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے تمام اسپتالوں، اسکولوں میں مین ہولز، بجلی کی تاریں چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کے تحت پنجاب حکومت نے تمام اسپتالوں اور اسکولز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔مراسلے کے مطابق کھلے مین ہولز، لٹکتی تاروں کو فوری درست کیا جائے۔ گیس پائپ لائنز کو چیک کر کے بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں، اسکولز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپتالوں، اسکولز جیسے پبلک مقامات پر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔مرسلے میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے پبلک ایریاز کے خطرناک مقامات پر بھی نظر رکھی جائے۔
اس سے قبل چلڈرن اسپتال میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
